ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئرکوہستان کی ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی زیر تعمیر عمارت میں میعاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت

166
Rescue 1122
Rescue 1122

پٹن۔ 13 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئرکوہستان ساجد علی یوسفزئی نے ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ترجمان ریسکیو 1122 لوئرکوہستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او ایوب خان کے ہمراہ پٹن میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی زیر تعمیر عمارت کا تعمیراتی کام دیکھنے کے لئے وہاں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئرکوہستان نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفس کے کام کو جلد ازجلد اور خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر پشاور سے منظور شدہ نقشے کے عین مطابق تیار کیا جائےاور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔