ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ نے ریسکیو1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

92
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

مانسہرہ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ریسکیو1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو 16 تا 22 دسمبر کے دوران 3615 کالز موصول ہوئیں جن میں 45 ایمرجنسی کالز 2880 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی كالز اور 690 ڈراپ کالز شامل ہیں جس کے نتیجے میں45 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا.

ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے 8 ٹریفک حادثات، 32 میڈیکل ایمرجنسیز، 3 آگ لگنے، 1 گولی لگنے اور 1 دیگر متفرق واقعے میں خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 34 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کے لئے ضلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کیے کے پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔