کوہستان اپر۔ 2 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کوہستان اپر کے کنٹرول روم کو ماہ اپریل میں مجموعی طور پر 6526 کالز موصول ہوئیں جن میں 43 ایمرجنسی کالز، 4782 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز اور 1701 ڈراپ کالز شامل ہیں جس کے نتیجہ میں 37 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو اپر کوہستان ملک شریف کے مطابق گذشتہ ماہ 35 میڈیکل ایمرجنسیز، 2 آگ لگنے کے واقعات، 3 سڑک حادثات اور 4 دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کی۔ 25 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کیلئے ضلع سے باہر دوسرے ضلع ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کئے، پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591038