کوہستان لوئر ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہستان لوئر ساجد علی سے ٹریننگ ونگ انچارج محمد نواز نے میٹنگ کی اور ریسکیو ٹریننگ سیشنز کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کے مطابق ٹریننگ سیشنز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے بشمول جنگلات میں آگ لگنے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف واقعات پر بروقت قابو پانے کے لئے کمیونٹی لیول پر تربیت یافتہ فورس تیار کرنا ہے۔