سرگودہا۔16نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انہوں نے ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو اسی رفتار سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم اسد نے ڈینگی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ضلع میں اب تک ڈینگی کے 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی ویکٹر سرویلنس ٹیموں نے 1993 مقامات پر ڈینگی لاروا کو ختم کیا ہے۔ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی کوریج 100 فیصد ہے جبکہ پورے ضلع میں ڈی وی آر ریزولوشن اور ٹی پی وی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 106 ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جبکہ 1080 قانونی نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔