جوہر آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے اِنسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی أفس میں ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خوشاب احمد صہیب نے کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن و اینٹامالوجسٹ رانا محمد ساجد نے انسداد ڈینگی کے متعلق آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،اینالسز کیسز،مشتبہ مریض،موازنہ رپورٹ،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔صدرِ اجلاس نے بدلتے ہوئے موسم کے پیشِ نظر آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس کو جاری رکھنے،
صفائی ستھرائی اور ہاؤس کیپنگ پر زیادہ توجہ مبذول کرانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ای او ھیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو حافظ انجینئر عبدالرشید،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات پاپولیشن ایجوکیشن ،لیبرایم سیز،،لوکل گورنمنٹ پولیس سپورٹس،سوشل ویلفیئر اور پاکستان بیت المال کے افسران نے شرکت کی