چنیوٹ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ نےگزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے24روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے28زخمی افراد کو ریسکیو کیا،زخمی مردوں کی تعداد22جبکہ خواتین کی تعداد6ہے،
ان28زخمی افراد میں سے17افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ11افراد شدید زخمی ہوگئے، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔