سکھر۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر امیر علی مہیسر نے سکھر سینٹرل جیل میں آڈیو وڈیو ٹرائل روم اور آئی ٹی روم کا افتتاح کر دیا ہے۔ سکھر جیل حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکھر کی سینٹرل جیل میں آئی ٹی روم اور آڈیو وڈیو ٹرائل روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر امیر علی مہیسر نے کیا ۔
اس موقع پر ففتھ ایڈیشنل سشن جج رجب علی شر، ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ آصف کورائی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آغا ذوالفقار علی خان کو سنٹرل جیل سکھر کے حالات کو کم سے کم مدت میں بہتر بنانے میں ان کی غیر معمولی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔
جج صاحبان نے قانون کی حکمرانی کی بحالی اور جیل میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، محکمہ جیل خانہ جات کی ساکھ کومضبوط بنانے، سینٹرل جیل سکھر کو مزید محفوظ اور بحالی کے ادارے میں تبدیل کرنے کی سینئر سپرنٹنڈنٹ کی کوششوں كو سراہا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507290