ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑ ھ کا دورہ

178
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

مظفرگڑھ 27 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑ ھ کا دورہ کیا، اس موقع پر سول جج تصور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل ملک سرفراز احمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا استقبال کیا جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوعمروارڈ، بالغ اسیران، جیل ہسپتال، کچن سمیت جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل انتطامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات، ان کی فلاح اور ان کی حفاظت کیلئے کئے جائے والے اقدمات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کو دی جانے والے خوراک اور ادویات کی بروقت فراہمی اور اس کے معیار کو سراہا۔ فاضل جج نے معمولی نوعیت کے جرایم میں ملوث 3حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے اور جیل کی سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔