ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں لاء گریجوائٹس کے لئے 10 فروری سے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا،سیکرٹری بار

115
District Bar Association Sialkot
District Bar Association Sialkot

سیالکوٹ ۔ 24 جنوری (اے پی پی):جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدر محمد افضال اسلم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق تمام لاء گر یجوائٹس کو وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے بار ووکیشنل کورس میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔پاکستان و پنجاب بار کونسل کی ہدایت کے مطابق بار و وکیشنل کورس میں غیر حاضر ہونیوالے

لاء گریجوائٹس کو وکالت کا لائسنس جاری نہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مورخہ 10 فروری 2025 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کرنے جارہی ہے جس میں بار اور بینچ سے وابستہ سینئر پریکٹسنگ وکلاء لیکچرز دیں گے۔ بار ووکیشنل کورس میں شمولیت کے خواہش مند لاء گریجوائٹس تین فروری 2025 تک انچارج لائبریرین محمد عامربٹ کے پاس اپنی رجسٹریشن کروائیں۔