سیالکوٹ۔12مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم نےافواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن پر کاری ضرب لگاکراسے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار لان میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب صدر چوہدری حسن اکرم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد ویگر عہدیداران،ایگزیکٹیو ممبران، سابق صدرو مقصود احمد بھٹی، را نا نصر اللہ خان،حسن سرفراز بھلی، حافظ محمد رضوان، عبدالرحمن جنجوعہ،مرزا اصغر بیگ، امجد علی رانا، انجم پرویز نت، چوہدری سرفراز احمد گھمن، فرید عالم بھٹی،عمر باجوہ، سعید احمد بھلی، قمر ضیاء ہرڑ، ملک ذاکر حسین اعوان، حافظ عمار رضا کے علاوہ وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم نے بار لان میں وکلاء کیلئے مٹھائی کا خصوصی انتظام کیا۔ جو صبح سے لیکر شام تک جاری رہا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈھول کی تھاپ پر وکلا نے پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بار لان میں صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم، نائب صدر چوہدری حسن اکرم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد،سابق صدرو مقصود احمد بھٹی، را نا نصر اللہ خان ودیگر وکلاء کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596286