سیالکوٹ۔12جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابا ت26۔2025 میں عرفان اللہ وڑائچ صدر جبکہ محمد افضال اسلم چوہدری سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ میاں شکیل احمد، ممبران میاں محمد اسلم،عماد میر، امجد عباس، قمر ضیاء ہرڑ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان اللہ وڑائچ 846ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ ان کے مدمقابل بلال اکبر گھمن678 ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور چوہدری خالد محمو د اختر22ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
محمد افضال اسلم چوہدری984 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ ان کے مدمقابل سید حسین عباس شاہ534ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ اسی طرح چوہدری حسن اکرم952ووٹ لیکرنائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ملک عامر شہزاد اعوان569 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،رانا عادل خالد830ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب جبکہ ملک دانش علی اعوان 689ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پر رہے۔
پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ووٹرز کی تعداد 1914 تھی جس میں 1555 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پرامن اورصاف وشفا ف انتخابات منعقد کروانے پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں شکیل احمد، ممبران میاں محمد اسلم،عماد میر، امجد عباس، قمر ضیاء ہرڑکی کارکردگی قابل تحسین رہی۔