ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے اے پی ایم او ڈاکٹر اطہر نذیر کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

145

ملتان۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر (اے پی ایم او) ڈاکٹر اطہر نذیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر اطہر نذیر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ بات ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران خاکوانی

جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عمران خاکوانی اور دیگر نے ملتان بار و وکلاء کے لئے ڈاکٹر اطہر نذیر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اطہر نذیر کو شیلڈ پیش کی گئی۔