17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بار ووکیشنل کورس کے پانچویں سیشن کا...

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بار ووکیشنل کورس کے پانچویں سیشن کا آغاز

- Advertisement -

سیالکوٹ۔24فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پرپنجاب بار کونسل کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں بار ووکیشنل کورس کے پانچویں سیشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔

بار ووکیشنل کورس کی پہلی کلاس میں افتخار الحق شیروانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شرکاء کو "فوجداری قوانین”پر لیکچر دیا۔اس موقع پر صدر عرفان اللہ وڑائچ اور سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

افتخار الحق شیروانی نے وکلاء کو فوجداری قوانین کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے، بغیر محنت کے کوئی وکیل ترقی کی مناظر طے نہیں کرسکتا، کوئی بھی وکیل پڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا، اس لئے نئے آنے والے وکلاء کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ کا تقدس اور عزت برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں