ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہوں گے

174
PB 45 Quetta
PB 45 Quetta

فیصل آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سالانہ انتخابات 11 جنوری 2025 کو ہو ں گے۔ انتظامیہ کمیٹی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 19دسمبر تا 21دسمبر 2024 تک دفتری اوقات میں جمع کروا سکتے ہیں۔

کاغذات پر اعتراضات 23دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 24 دسمبر تا 27 دسمبر صبح 11 بجے تک ہو گی۔ 28 دسمبر تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر 2024ء کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 11 جنوری 2025ء کو ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہر امیدوار اپنی میٹرک تا ایل ایل بی کی تمام اسناد’لائسنس پنجاب بار کونسل اور شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول فارم نامزدگی کے ساتھ جمع کروانا ہو گی۔ جبکہ صدر کے امیدوار کیلئے پریکٹس کی مدت 10سال’نائب صدر کیلئے 8سال’سیکرٹری کیلئے 7سال اور دیگر تمام عہدیداروں کیلئے 3سال مقرر کی گئی ہے۔