ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے متعدد امیدوار بلا مقابلہ منتخب

146

ڈیرہ غازی خان۔ 11 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے متعدد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ باقی کے لئے پولنگ جاری ہے۔ تقریباً 1175وکلا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ صدارت کی نشست پر عبد الغنی خان کھوسہ ایڈووکیٹ اور محمد سلیم جان کھوسہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک محمد امجد بشیر لکھیسر ایڈووکیٹ ،منظور قادر لنڈ ایڈووکیٹ اور ملک جعفر حسین ببر ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔واضح رہے کہ بار کی نائب صدارت کے لئے ریاض حسین لنڈ ایڈووکیٹ

نائب صدر خاتون کی نشست کے لیے سیدہ بینش شمشیر ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے غلام حیدر ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری کے لئے باقر حسین اکبر ایڈووکیٹ ،لائبریری سیکرٹری کے لئے مفتی محمد طیب حنفی ایڈووکیٹ اور آڈیٹر کے لئے غلام عباس سکھانی ایڈووکیٹ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ مجلسِ عاملہ کے 10 اراکین بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں نبی بخش رمدانی ایڈووکیٹ ،عطا اللہ خان برمانی ایڈووکیٹ ،محمد شاہد ایڈووکیٹ ،راجہ سلیم اختر ایڈووکیٹ ،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ ،محمد ریاض ایڈووکیٹ ،مہتاب علی علیانی ایڈووکیٹ ،محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ ،سید یونس وحید ایڈووکیٹ اور صوفیہ امبر ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔