جہلم۔29 مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 6روزہ میڈیکل کیمپ کا آغا ز کر دیا گیا، میڈیکل آفیسر جیل ڈاکٹر طفیل رافع کی سربراہی میں سات رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے روز 100 سے زائد قیدیوں کے ٹیسٹ کئے اور ادویات فراہم کیں۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے پہلے دن 100کے قریب قیدیوں کے شوگر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ کیمپ کا مقصد قیدیوں کو موذی بیماریوں سے بچانا اور بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کا بروقت علاج ہے۔ کیمپ یکم جون تک جاری رہے گا ۔