خانیوال ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عید آپریشن اتوار کوبھی جاری رہا جس کے دوران ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی ۔
مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو 2 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے کیئے جبکہ 55 بسوں ویگنوں کے چالان کے ساتھ 45 گاڑیاں تھانے بند بھی کی گئیں-