سانگلہ ہل۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد ارشد اور ڈی پی او صاعد عزیز کی زیرصدارت الیکشن انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ، اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو سیکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن پلان، پولنگ سکیمز، پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی تعینات ہوگی ، امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی پولیس ،سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل درامد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میٹریل والے مقامات پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اجلاس سے گفتگو میں بتایا کہ پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کے تمام تر انتطامات کر لیے گئے ہیں۔