سرگودھا لاہور۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسرگودھا عباس گوندل نے ان بینک ایجنٹوں اور ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جو مستحقین سے رقم کی ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سرگودھا عباس گوندل نے نواحی تحصیل کوٹمومن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ڈبل ٹیگ ڈیوائس چلانے والے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ ایجنٹس غیر قانونی طور پر ہر مستحق سے 2000 وصول کر رہے تھے۔
یہ ایجنٹس ایچ بی ایل کنیکٹ میں رجسٹرڈ تھے اور غریب مستحقین کی رقم سے دوہزار لوٹ رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ اس قسم کے ڈبل ٹیگ لوکیشن ڈیوائسز ایچ بی ایل کنیکٹ افسران اور BDO کی غیر قانونی کمٹمنٹ کے بعد کام کر رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سیالوی موبائل کی ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائس بھی قبضے میں لے لی اور ملزم شاہد عمران ، محمد ظفر سکنہ ہائے بُچہ کلاں، نعیم عباس ولد محمد اکرم سکنہ ہائے کوٹمومن، قیصر شریف کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عباس گوندل نے محمد ارشد سکنہ کوٹمومین اور ساجد صدیق کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی مستحق کی رقم سے آئندہ کٹوتی نا کی جائے تاکہ مستحقین کو اُنکا پورا حق مل سکے۔