ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی دالوں سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

156
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی دالوں سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

فیصل آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے دالوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے ،اس سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقررکی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چنا سفیدباریک کی تھوک قیمت 266روپے اور پرچون قیمت 280روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی، چنا سیاہ موٹا180روپے اور190روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک 168 روپے اور 179روپے،دال چنا (موٹی)183روپے اور195روپے،دال چنا (باریک)168روپے اور179روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی)227روپے اور238 روپے،دال ماش دھلی ہوئی477روپے اور483روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی450روپے اور460روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی268 روپے اور278روپے فی کلوگرام،

دال مسور (باریک)294روپے اور304روپے فی کلوگرام،بیسن182روپے اور 190روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل (نیا)298روپے اور305روپے فی کلو گرام،چاول باسمتی سپر کرنل (پرانا)300روپے اور310روپے فی کلو گرام،چاول اری تھوک میں 137 روپے اور پرچون میں 142روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دودھ تحصیل سٹی 140 روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 130 روپے فی کلوگرام

،دہی تحصیل سٹی 150 روپے،باقی تحصیلوں میں 140 روپے،گوشت چھوٹا تحصیل سٹی میں 1400 روپے،باقی تحصیلوں میں 1300 روپے گوشت بڑاتحصیل سٹی 700 روپے فی کلوگرام جبکہ باقی تحصیلوں میں 650کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 15روپے،روٹی خمیری 18روپے،نان سادہ کی قیمت 20روپے ہوگی۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرنے تاجروں ودکانداروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاء کی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملناچاہیے۔

دریں اثنا ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے شہر بھر میں پرائس چیکنگ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کو موقع پر ہی جرمانے اور وارننگ جاری کی۔انہوں نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اور گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے۔