ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی فیصل آباد نے مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کردی

134
Price Control
Price Control

فیصل آباد۔ 11 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی فیصل آباد نے اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی، بعض کی قیمت نئے سرے سے مقررجبکہ کچھ اشیاء کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے چنا سفید(موٹا)تھوک نرخ 313 روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت322 روپے فی کلوگرام کردی۔چنا سفید(باریک) تھوک نرخ 264روپے اور پرچون قیمت270روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔اسی طرح چنا سیاہ موٹا 305روپے اور315روپے فی کلو گرام،چناسیاہ باریک 285 روپے اور295روپے فی کلوگرام،دال چنا(موٹی)310روپے اور320روپے،دال چنا (باریک)285روپے اور294روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی)300روپے اور310 روپے،

دال ماش دھلی ہوئی530روپے اور545روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی510روپے اور 525روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی250 روپے اور260روپے فی کلوگرام،دال مسور(باریک)275روپے اور285روپے فی کلوگرام،بیسن 295 روپے اور 300 روپے کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل نیا240روپے اور250روپے فی کلو گرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا250روپے اور260 روپے فی کلوگرام،چاول اری کی قیمت میں بھی کمی کے بعد تھوک میں 126روپے اور پرچون میں 132روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔ دودھ تحصیل سٹی170 روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 160روپے فی کلوگرام،

دہی تحصیل سٹی 180روپے،باقی تحصیلوں میں 170روپے،گوشت چھوٹا تحصیل سٹی میں 1600روپے،باقی تحصیلوں میں 1550روپے،گوشت بڑا تحصیل سٹی میں 800 روپے اور دیگر تحصیلوں میں 750 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 13روپے، روٹی خمیری18روپے،نان سادہ کی قیمت20روپے ہوگی۔برف 10 روپے کلو،سموسہ فی عدد60 روپے اور پکوڑے 600 روپے کلوگرام کے حساب سے فروخت ہونگے۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرنے تاجروں و دکانداروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاء کی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملناچاہیے۔