بھکر۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نےبین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا دورہ کیا۔اس حوالے سے ڈی پی او بھکر نے کنٹریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دورہ کے دوران بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی اور تعینات ملازمان سے ڈیوٹی کے متعلق دریافت کیا اور ان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں ۔مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ہر آنے جانے والے اشخاص کی بذریعہ SVAS سسٹم اور گاڑیوں کی بذریعہ AVLS سسٹم چیکنگ عمل میں لائیں ۔چیکنگ کے دوران شہریوں سے دوستانہ رویہ رکھیں اور کسی کے ساتھ بدتمیزی سے پیش نہ آئیں۔