ہری پور۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور نے تحصیل غازی و دیگر علاقوں میں صحت مراکز کے دورے کیے۔ڈاکٹر محسن رضا ترابی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ہری پور نے ڈاکٹر شیر بہادر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) کے ہمراہ بی ایچ یو کنڈی میں پولیو ٹیم کی صبح کی اسمبلی میں شرکت کی۔
ڈی ایچ آفیسر نے بنیادی صحت مرکز سلم کھنڈ ، بنیادی صحت مرکز پنیاں ،آر ایچ سی کانگڑہ، ار ایچ سی سریکوٹ ،ٹائپ ڈی اسپتال غازی کا دورہ کیا ۔
اس موقع سے ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے فکس سینٹرز اور فیلڈ ٹیمز کی پولیو مہم کے دوران کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا اور پولیو ورکرز کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586293