راولپنڈی۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں ہیلتھ کیمپ لگانے کاجامع منصوبہ بنا لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، ڈھوک منشی کا دورہ کیا اور انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں ہیلتھ کیمپ لگانے کا ایک جامع منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات جاری ہیں، صبح اور شام کے اوقات میں فوگنگ سرگرمیاں جاری ہیں ،ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔