24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ...

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض داخل ہیں۔ لاروا کی افزائش کی جانچ پڑتال کے لیے 12سو 46 ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔

رواں برس ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 9 سو 57 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 12 سو 51 جگہوں کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ 64 لاکھ 71 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم ضلع بھر میں جاری ہے۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ موجود ہے۔ عوام الناس محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ

- Advertisement -

احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام الناس محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں