مری۔ 07 دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسڑکٹ مری میں انٹرن شپ پروگرام کے فرسٹ بینچ کا اختتام ہوگیا۔انٹرن شپ پروگرام میں کوہسار یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے جبکہ طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کارروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔