ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے 219 مقامات پر بجلی چوری پکڑلی ،دو افراد گرفتار

81
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہاز شریف کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کی قیادت میں قائم ہونیوالے ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لیسکو

رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 219مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 95ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے2کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کوڈٹیکشن بل کی مد میں 1لاکھ 37ہزار 786یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ55لاکھ69ہزار966روپے ہے۔