اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)کی مد میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کی جانب سے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر اتھارٹی نے 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔