سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ضروری مرمت اورترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو )کے گھوئینکی گرڈ سٹیشن ڈسکہ کے انچارج جمیل کھوکھر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 22 فروری کو تحصیل ڈسکہ کے علاقوں پیرو چک ، امام بخاری فیڈرز،آڈھا اور لدھر فیڈرز سے صبح 8سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔