ڈسکہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):ڈسکہ میں ورکروں کو لے کر جانے والی فیکٹری کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ڈسکہ کے نواح مین روڈ بھیلو مہار کے قریب سڑک خراب ہونے کی وجہ سے فیکٹری کی گاڑی غلط سائیڈ پر تیز رفتاری سے آرہی تھی جس سے راہگیر کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔حادثہ کے بعد ڈرائیور اور ورکر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے ،جاں بحق ہونے والا 25 سالہ محمد صابر وہاڑی کا رہائشی تھا۔ ریسکیورز نے لاش سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔