سیالکوٹ 23 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی ستھرا پنجاب مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
ترجمان بلدیہ ڈسکہ کے مطابق ماہ صفائی مہم کے دوران شجر کاری مہم پلانٹ فارپاکستان کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز کالج روڈ اور بنک روڈ ڈسکہ میں شجر کاری مہم سے کیا گیا۔
سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے رکن قومی اسمبلی محترمہ سیدہ نوشین افتخار نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی یہاں موجود تھے جنہوں نے شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے۔