ڈسکہ میں شادی شدہ خاتون اور نوجوان اغوا، مقدمات درج

134
FIR

ڈسکہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):اغوا کے دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور نوجوان اغوا تھانہ صدر ڈسکہ کے گاوں جیسروالہ کے طاہر کی شادی شدہ بہن کو ملزمہ نیلم اپنا گھر دکھانے کے بہانے لے گئی اور واپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کی تواس کو معلوم ہوا کہ اس کی ہمشیرہ کو نیلم اور ا سکے خاوند بوٹا نے مل کر اغوا کرلیا ہے

جبکہ ڈسکہ کے نازک کا بیٹا گھرسے رشتہ داروں کے ہاں جانے کیلئے نکلا جو وہاں نہ پہنچا اس نے تلاش شروع کی ت واس کو معلو م ہوا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔