39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںڈسکہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے میونسپل سروسز اور...

ڈسکہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے میونسپل سروسز اور مواصلات کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے گئے ہیں، میاں ذیشان رفیق

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ شہر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور ڈسکہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے میونسپل سروسز اور مواصلات کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسکہ سٹی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 266 ایل ای ڈیز لائٹس بمعہ پولز لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈسکہ کو روشن کرنے کا وعدہ وفا ہوگیا ہے ، اسی طرح ڈسکہ میں سپورٹس کمپلیکس کی جلد تعمیر شروع ہو جائے گی جبکہ گلیوں اور نالیوں کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے بھی بتدریج مکمل کریں گے ۔

- Advertisement -

اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ تقریب میں سٹی صدر پی ایم ایل (این)محمد افضل منشاء ، سی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد، صدر مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ میاں محمد اشرف صراف، جنرل سیکرٹری گوشی بٹ، رانا رضا صدر یوتھ ونگ پی پی 51، احسن احسان چیمہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پی پی 51، سٹی صدر یوتھ ونگ حافظ جہانزیب مغل، جنرل سیکرٹری شیخ خرم ارشد، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، صدر پی پی 51 عظیم بٹ، سابقہ چیئرمین قاضی شبیر احمد، سابقہ چیئرمین چوہدری رسالت گجر، چوہدری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، میاں ندیم مغل سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ، جنرل سیکرٹری سول کلب ڈسکہ ظفر اقبال بٹ، چوہدری سرفراز احمد چیمہ سابقہ وائس چیئرمین، ملک امجد اعوان نمبردار، سید داؤد شاہ بخاری، سید فیصل شاہ، چوہدری ذوالفقار، آصف مغل، آصف رضی ایڈووکیٹ، عرفان ساہی ایڈووکیٹ، اسد شفیق منشاء ایڈووکیٹ، احمد وڑائچ ایڈووکیٹ، چوہدری سجاد گجر ایڈووکیٹ، ملک ندیم کوآرڈینیٹر پی پی 51، عمران بٹ ایڈووکیٹ، سفیان بٹ، اسحاق چٹھہ، چوہدری شہباز عارف چیمہ، عبد الرحمن عطاری، چوہدری کلیم اللہ مہار، اشفاق احمد انصاری، طاہر شفیع مغل، حاجی رفیق چوہان، یاسر مرزا، اسد اللہ بہگل و دیگر کونسلرز، سینئر رہنماوں، پارٹی عہدیداران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔افتتاحی تقریب پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588401

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں