اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکارہورہی ہے،اکانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہر جگہ بے نقاب ہوا ہے،برطانوی پارلیمان میں بحث ہو، اقوام متحدہ انسانی حقوق یا فنسن رپورٹ، بھارتی سیاہ کاریوں کی قلعی کھل گئی۔ یورپین یونین ڈس انفو لیب میں ذکر کیے گئے تھنک ٹینکس، این جی اووز ایک ایک کر کے پاش پاش ہونے لگے۔ ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ آتے ہی اس تھنک ٹینک کے تمام کردار دم دبا کر بھاگنے لگے۔نام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھی۔فراڈ تھنک ٹینک سیڈف 2011ء میں وجود میں لایا گیا۔برسلز میں واقع اس تھنک ٹینک کا تعلق نریندر مودی سے براہ راست منسلک سری واستو گروپ سے ہے۔یہ فورم عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے تنقیدی پروگرامز کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے