ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ

137

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے، پہلی سہ ماہی میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.73 فیصد اور ان ممالک سے درآمدات میں 0.91 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈنمارک،فن لینڈ، ناروے اورشمالی یورپ کے دیگر ممالک کوبرآمدات سے ملک کو 728.24 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.73فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو669.74ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا،ستمبر2024میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 252.67 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاجواگست میں240.66ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبر میں213.68 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2024ء میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.650 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا حجم 294.057 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.91 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر291.39 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا تھا،ستمبرمیں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا حجم 81.95 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 124.49ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 83.27ملین ڈالر تھا، مالی سال 2024ء میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر1.237 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا