ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے

122

کوپن ہیگن۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ رائٹرز کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شمالی مضافات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ڈنمارک کی پولیس نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کوپن ہیگن پولیس نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان دھماکوں میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملہ نے اس واقعہ پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔