ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.6 فیصداضافہ

98
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.6 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 60.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک میں بھیجا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک سے ترسیلات زرکاحجم 59.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل میں پاکستانیوں نے6.4 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جومارچ میں 7.5 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 7.2 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔