پیرس۔25جولائی (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2022 جیت لی۔ یواے ای ٹیم ایمرٹس کے نمائندگی کرنے والے سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر دوسرے اور انوس گرینیڈیئرز ٹیم کی نمائندگی کرنے والے برطانوی سائیکلسٹ جیرائنٹ تھامس تیسرے نمبر پر رہے۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن فاتح رہے
تاہم مجموعی برتری بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 25 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے جیت لی۔22 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2022 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوا۔ ٹیم جمبو ویزما کے فاتح سائیکلسٹ کا ریس میں گیارہویں مرحلے سے جوناس ونجیگارڈ راسموسن یلو جرسی کا قبضہ برقرار رہا جو 21 ویں مرحلے تک برقرار رہا۔