33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈنمارک کے میڈس پیڈرسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا...

ڈنمارک کے میڈس پیڈرسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

- Advertisement -

ترانا۔12مئی (اے پی پی):ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے ولور سے ولورتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 160 کلو میٹر پر محیط تھا۔29سالہ ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 49 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کے سائیکل سوار کوربن سٹرانگ نے دوسری جبکہ وینزویلا کے سائیکل سوار اورلوئس البرٹو آلر سنابریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3443.3 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں