ڈنمارک کے میگنس کورٹ نیلسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

100
ڈنمارک کے میگنس کورٹ نیلسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

روم۔17مئی (اے پی پی): ڈنمارک کے سائیکلسٹ میگنس کورٹ نیلسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اسکینڈیانو سے وی آرایجو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 196 کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔30 سالہ ڈینش سائیکلسٹ میگنس کورٹ نیلسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےکینیڈین سائیکلسٹ ڈیرک جی کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔دسویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 196کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 51 منٹ اور 15 سیکنڈز میں طے کیا۔ریس میں کینیڈین سائیکلسٹ ڈیرک جی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اطالوی سائیکل سوار الیسنڈرو ڈی مارچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932