ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور معاشی حالات بہتر کرکے قوم کو آگے لے کر جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

89

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور معاشی حالات بہتر کرکے قوم کو آگے لے کر جائیں گے، جس نے لانگ مارچ کرنا ہے کرلے، اسلام آباد آنا ہے آجاۓئے، استقبال کے لئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےۓ کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ استقبالیہ ناشتے پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ان شاا للہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ23 دسمبر کو وزیر اعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کریں گے،عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ اتنی عزت ملنے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت جاری ہوگا،اسلام آباد میں تین کے سواتمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں ۔23دسمبر کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو تمام چیک پوسٹیں ختم کر دیں گے۔ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھولے جائیں گےجو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا نظام بہتر بنائیں گے اور مزید دفاتر کھولیں گے انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔امیگریشن۔نادرا۔پاسپورٹ ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے ،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے ۔ہم استقبال کے لیے تیار ہیں جنھوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔معاشی ۔سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائے گا عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا ،