ڈومینیکن ریپبلک، طوفانی بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

99
ڈومینیکن ریپبلک، طوفانی بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

سانٹو ڈومنگو۔20نومبر (اے پی پی):ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی شدید بارش کے بعد13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (سی اوای ) نے کہا کہ بارش کے باعث گھروں میں سیلاب، بجلی کی فراہمی معطل اور پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔ڈومینیکن صدر لوئس ابیناڈر نے ہونے والی حالیہ بارشوں کو ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی طوفافی بارشیں قرار دیا ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث دارالحکومت سانٹو ڈومنگو میں ایک ہائی وے سرنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔