ڈونلڈٹرمپ کی آسٹریلیا کے صدر میلکم ٹرن بل سے ملاقات

118

نیویارک ۔ 05 مئی (اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے صدر میلکم ٹرن بل سے ملاقات کی ۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان اس سے قبل ٹیلی فون پر ہونے والی ناخوشگوار گفتگو کے بعد میڈیا کی نظریں اس ملاقات پر لگی تھی تاہم ٹرمپ نے میڈیا کو چکمہ دینے کا روایتی طریقہ یہاں بھی اختیارکیا اورملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گزشتہ واقعے کی زمہ داری میڈیا پر ڈال دی۔گزشتہ ٹیلی فونک گفتگو اوربعدازاں صدارتی ٹویٹ نے میڈیا کی توجہ مبذول کرلی تھی کیونکہ اس گفتگو میں دونوں رہنماوں کے درمیان آسٹریلیا میں پناہ گزینوں کو امریکا منتقل کرنے کے معاملے پر ناخوشگوارانداز میں بات ہوئی تھی ۔گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بات چیت خوشگوار انداز میں ہوئی ہے۔