ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں نیٹو حکام سے ملاقات کریں گے

103
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن۔ 06 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں نیٹو کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔پیر کو وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ میں نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس دوران یہ طے پایا ہے کہ وہ اس سال مئی میں نیٹو کی قیادت اور دوسرے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی صدر نے بات چیت میں نیٹو کے لئے امریکا کی بھر پور حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جینز سٹولٹن برگ سے کہا ہے کہ وہ مئی میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے تنازع یوکرین کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔