واشنگٹن ۔ 24 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کو فوجی امداد دینے کے لئے پر عزم ہیں۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان سین سپائسرنے یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے مصری ہم منصب الفتاح السیسی سے گفتگو کے بعداپنے ایک بیان میں کہی۔ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں،جس سے دونوں ممالک کوعلاقے میں کئی عشروں سے موجود چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔