واشنگٹن ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل جیمز میٹس کو وزیرِ دفاع نامزد کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل میٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ ہمارا بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل میٹس جنگِ عظم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔واضح رہے کہ نامزد وزیرِ دفاع جنرل میٹس کی عمر 66 برس ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں۔