واشنگٹن ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہر اقتصادیات پیٹر ناوارو کو قومی تجارتی کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، پیٹر ناوارو کا شمار چین کی تجارتی پالیسوں کے ناقدین میں ہوتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی تجارتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پیٹر ناوارو ملک کی تجارتی اور صنعتی پالیسی کے ڈائریکٹر بھی ہوں گے