ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی

65
Donald Trump
Donald Trump

واشنگٹن۔12جنوری (اے پی پی):وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی کے لیے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارےکو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے کانگریس میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی، دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی۔ ڈیموکریٹس آئین میں 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مواخذہ کے لیے پینس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے طوفان برپا کیا وہ 75 ملین امریکیوں کی حمایت والی امریکا فرسٹ تحریک کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کے آخری دن تک ملک کے لیے کام جاری رکھیں گے۔