ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان کی صدر سائی انگ ون کو فون

105

واشنگٹن ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماﺅں سے فون پر بات کی جن میں قابل ذکر طور پر تائیوان کی صدر سائی انگ ون بھی شامل ہیں جس سے ٹرمپ کے منصب صدارت سنبھالنے سے قبل ہی چین کے ساتھ امریکی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔